چمن: افغان فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، متعدد افراد زخمی

افغان فورسز کی پاکستانی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، متعدد افراد زخمی فائل فوٹو افغان فورسز کی پاکستانی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، متعدد افراد زخمی

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے پاکستانی آبادی پر پھر گولہ باری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستانی شہری آبادی پر گولے فائر کیے گئے جبکہ کئی گھروں پرگولیاں بھی گری ہیں۔ سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 6 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زرائع کا بتانا ہے کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

install suchtv android app on google app store